کمرشیل ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی/ایجنسیز// مرکزی حکومت نے نئے سال کے موقع پر 19 کیلو گرام والے کمرشیل ایل پی جی سیلنڈروں کی قیمت میں میٹرو شہروں کیلئے تقریباً 111 روپئے کا اضافہ کردیا ہے ۔ دہلی میں اب کمرشیل گیس سیلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1691.50 روپئے ہوگئی ہے ۔ کولکتہ اور ممبئی میں نئی قیمت ترتیب وار 1795 اور 1642.50 روپئے ہوگی ۔ چینائی میں کمرشیل سیلنڈر کی نئی قیمت 1849.50 روپئے ہوگئی ہے ۔