سرینگر// آئل مارکیٹنگ کمپنیوںنے یکم جون سے کمرشل ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں تقریباً 24 روپے فی یونٹ کی کمی کی ہے، جس سے ملک بھر میں ہوٹلوں، ریستورانوں اور دیگر کاروباری اداروں کو کچھ راحت ملی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق، یکم جون سے، 19 کلوگرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈروں پر ہوتا ہے، جبکہ 14.2 کلوگرام گھریلو سلنڈر کے نرخ بدستور برقرار ہیں، جس سے گھرانوں کو کوئی فوری راحت نہیں ملتی ہے۔تازہ ترین نظرثانی کے مطابق، دہلی میں 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1,723.50 روپے، کولکتہ میں 1,826 روپے، ممبئی میں 1,674.50 روپے، اور چنئی میں 1,881 روپے ہے۔ قیمتوں میں کمی بین الاقوامی بینچ مارک قیمتوں اور شرح مبادلہ کی بنیاد پر سرکاری ایندھن کے خوردہ فروشوں کی طرف سے کی جانے والی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے۔یہ قیمتوں میں کمی کا لگاتار دوسرا مہینہ ہے۔ مئی میں،اوئیل کمپنیوں نے تجارتی ایل پی جی کی قیمتوں میں تقریباً 17 روپے فی سلنڈر کی کمی کی تھی۔تاہم، غیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ فی الحال، 14.2 کلوگرام کے انڈین سلنڈر کی دہلی میں قیمت 853 روپے، کولکتہ میں 879 روپے، ممبئی میں 852.50 روپے، اور چنئی میں 868.50 روپے ہے۔انڈین آئل کارپوریشن (IOC)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (BPCL)، اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) سمیت اوئیل کمپنیاں عام طور پر ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تیل کی عالمی قیمتوں اور کرنسی کے اتار چڑھاو کے مطابق کھانا پکانے والی گیس اور ہوابازی کے ایندھن کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہیں۔










