Cicycle Race

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے انٹر کالج سالانہ سائیکل ریس کا انعقاد

بائز ڈگری کالج پلوامہ نے چوتھی اور نویں پوزیشن حاصل کی

سرینگر// ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس، کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے انٹر کالج سالانہ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 کالجوں نے حصہ لیا۔گورنمنٹ بائز ڈگری کالج پلوامہ نے چوتھی اور نویں پوزیشن حاصل کی۔ندا نیوز نیٹ ورک کے نمایندے تنہا ایاز کے مطابق کشمیر یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے سالانہ انٹر کالج سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔جس میں 23 کالجوں سے بڑی تعداد میں لڑکوں نے حصہ لیا اور یہ ریس گرینڈ للت سے شروع ہو کر رومی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریس میں کئی کالجوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔گورنمنٹ بائز ڈگری کالج پلوامہ کے سہیل احمد ڈار نے چوتھی اور زبیر یوسف نے نویں پوزیشن حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر فاروق احمد اندرابی نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔