کشمیر ہینڈی کرافتس کی برانڈنگ اور پیکیجنگ نئی منڈیوں کو ہدف بنانے کی کنجی ہے

کشمیر ہینڈی کرافتس کی برانڈنگ اور پیکیجنگ نئی منڈیوں کو ہدف بنانے کی کنجی ہے

ہیندی کرافٹس و ہینڈ لوم محکمہ کی جانب سے آر اے ایم پی کے تحت کاریگروں اور بُنکروں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد

سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر نے ’ مشہور کشمیر ہیندی کرافٹس کی برانڈنگ اور پیکیجنگ ‘ کے موضوع پر ایک روزہ صلاحیت سازی پروگرام کامیابی سے منعقد کیا ۔یہ صلاحیت سازی پروگرام ڈائریکٹر ہینڈکرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیرمسرت اسلام کی صدارت میں منعقد ہوا، جو کہ مرکزی حکومت کے ورلڈ بینک معاونت سے ریزنگ اینڈ ایکسلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس(آر اے ایم پی ) سکیم کے تحت کیا گیا۔اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ مرزا شاہد علی اور جموں و کشمیر اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ (جے کے اِی ڈی آئی) کے سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔محکمہ ہینڈکرافٹس و ہینڈلوم کشمیر کے ترجمان نے آج جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ اِس سیشن کا مقصد کاریگروں اور بْنکروں کو مؤثر پروڈکٹ برانڈنگ اور جدید پیکیجنگ سے متعلق عملی معلومات اور حکمت عملیوں سے روشناس کرنا تھا جو کہ مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مصنوعات کی رَسائی اور مسابقت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ یہ تربیت جے کے اِی ڈِی آئی کے ماہرین اور فیکلٹی نے دی جنہوں نے عملی رہنمائی، کیس سٹیڈیز اور ڈیزائن کے مختلف طریقوں کا اِشتراک کیا۔‘‘اس پروگرام میں 100 سے زائد ٹرینیوں، کاریگروں اور پروڈیوسروں نے جوش و خروش سے شرکت کی بالخصوص وہ اَفراد جو جی آئی، او ڈِی او پی، ڈِی اِی ایچ مصنوعات سے وابستہ ہیں۔ پروگرام کا مقصد گراس روٹ کرافٹ پروڈیوسروں کو صارفین کی ترجیحات، برانڈنگ ٹولز اور ویلیو ایڈڈ پیکیجنگ تکنیکوں سے متعارف کروا کر بااِختیار بنانا تھا۔یہ اَقدام آر اے ایم پی اسکیم کے تحت صلاحیت سازی کی کوششوں کی ایک وسیع سیریز کا حصہ ہے جس کا مقصد مصنوعات کی پوزیشننگ اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنا کر ایم ایس ایم اِیز اور کشمیر کی کاریگر کمیونٹی کو مضبوط کرنا ہے۔