amit shah

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی ہے

دفعہ 370زمین کے کئی فٹ نیچے دفن ہو گیا ،واپسی کی کتاب بھی بند ہو چکی ہے / امیت شاہ

سرینگر // کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370زمین کے کئی فٹ نیچے دفن ہو گیا ہے اور واپسی کی کتاب بھی بند ہو چکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی منصفانہ انتخابات اور صحت مند انتخابی نظام پر یقین رکھتی ہے اور الیکشن کمیشن کے بنائے گئے تمام اصولوں پر عمل کرتی ہے۔ ہندوستان کو دنیا کی سب سے مضبوط جمہوریت کے طور پر برقرار رکھنے کیلئے اپنے فرائض ادا کرنا چاہیے۔سی این آئی کے مطابق وزیر امیت شاہ نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار جیسے لیڈروں کی مخالفت کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی وقف ایکٹ میں ترمیم کریں گے۔مہاراشٹر کے یاوتمال ضلع کے عمرکھیڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’مودی جی وقف بورڈ قانون کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ادھو جی، شرد پوار اور سپریا سولے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ادھو جی، غور سے سنیں، آپ سب جتنا چاہیں احتجاج کر سکتے ہیں، لیکن مودی جی وقف ایکٹ میں ترمیم کریں گے۔انہوں نے کہا ’’’راہل بابا کہتے تھے کہ ان کی حکومت لوگوں کے کھاتوں میں فوری رقم جمع کرائے گی۔ آپ ہماچل، کرناٹک اور تلنگانہ میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے‘‘۔شاہ نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ دفعہ 370زمین کے کئی فٹ نیچے دفن ہو گیا ہے اور واپسی کی کتاب بھی بند ہو چکی ہے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی منصفانہ انتخابات اور صحت مند انتخابی نظام پر یقین رکھتی ہے اور الیکشن کمیشن کے بنائے گئے تمام اصولوں پر عمل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم سب کو ایک صحت مند انتخابی نظام میں حصہ ڈالنا چاہیے اور ہندوستان کو دنیا کی سب سے مضبوط جمہوریت کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض ادا کرنا چاہیے‘‘۔