imran hashmi pahlgam

کشمیر کے پہلگام میںپتھراو سے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد:عمران ہاشمی

سری نگر//جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک نوجوان کو عمران ہاشمی کی فلم ’گراؤنڈ زیرو‘ کے فلم کے عملے پر مبینہ طور پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔اس دوران شوٹنگ کے دوران پتھراو کے دوران بالی وڈ سٹارعمران ہاشمی کے زخمی ہونے کی خبروں کو انہوں نے مسترد کیا ہء۔عمران ہاشمی نے کہا سرینگر اور پہلگام میں شوٹنگ کرنا باعث مسرت ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار اس واقعے میں زخمی ہوا جو اتوار کو اس وقت پیش آیا جب عملہ پہلگام کے علاقے میں شوٹنگ کر رہا تھا۔تاہم ہاشمی نے کہا کہ یہ رپورٹس “غلط” ہیں۔اننت ناگ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 18ستمبر کی شام 7.15بجے فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد، ایک شرپسند نے عملے کے ارکان پر پتھراؤ کیا۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر۔ تھانہ پہلگام میں 77/2022 درج کیا گیا۔ شرپسند کی شناخت کر لی گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ہاشمی اور فلم کا عملہ گزشتہ دو ہفتوں سے کشمیر میں ’گراؤنڈ زیرو‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پہلگام کا واقعہ الگ تھلگ تھا اور اس میں صرف ایک شخص ملوث تھا۔ہاشمی نے ان خبروں کو مسترد کیا کہ وہ پتھر بازی میں زخمی ہوئے تھے۔کشمیر کے لوگوں نے بہت گرمجوشی اور خوش آمدید کہا ہے، سری نگر اور پہلگام میں شوٹنگ کے دوران یہ ایک مکمل خوشی کی بات ہے۔ پتھر بازی کے واقعے میں میرے زخمی ہونے کی خبر غلط ہے،‘‘ اداکار نے ٹویٹ کیا۔

کیٹاگری میں : صحت