dooran

کشمیر کا تاریخی انسائیکلو پیڈیا، ا ہل دانشور کیا کہتے ہیں

ضیاوالمصور
سب ایڈیٹر’ ’’ منصف‘‘حیدرآباد

رشید پروینؔ کے کئی ناول بے شمار افسانے اور ایک کتاب’ میرے سوپو ر تجھ پہ دل قربان ‘ پہلے شائع ہو چکی ہے ،۔ تاریخ کا شغل رکھنے والے اس حقیقت سے واقف ہیں کہ گم شدہ کڑیوں کو جوڑ کر منظر عام پر لانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ، مگر رشید پروینؔ کو اس امر میں مہارت حاصل ہے جو ۔ان کا ہی طرۂ امتیاز ہے ۔۔میں رشید پروین صاحب کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ اس کتاب کوکشمیر کا انسائیکلوپیڈیا کہنا بے جا نہیں ہوگا اور مجھے امید ہی نہیں بلکہ کامل یقین ہے کہ ان کی اس کاوش کو تاریخی علمی و ادبی حلقوں میںخاطر خواہ پذیر ائی ملے گی ڈاکٹرمحمد شاہد صدیقی (علیگ)(رجسٹرارآل انڈیااردو تعلیم گھر لکھنو یہ اپنی جگہ پر ایک بڑی حقیقت ہے کہ رشید پروینؔ ان گنے چنے کشمیری قلمکاروں میں ہیں جو زباں اور طرزتحریر کی وجہ سے اہل زباں کی پہلی صف میںشامل ہیں ، اس کا ثبوت یہ ہے کہ نہ صرف دلی بلکہ اردو کے تمام معیاری اخبارات میں وہ اپنے کالموں کی صورت موجود رہتے ہیں،،، ’’کشمیر تیری میری کہانی ہے‘‘ایک مکمل تاریخ۔ ستی سر سے اب تک پورے پانچ ہزار سال پر مشتمل ہے ، اور بہت ہی مختصر میں اس کے بارے میں یہی کہوں گا کہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور انو کھی تاریخ ہے ، جو ہفتہ وار مضامین پر مشتمل ہونے کے باوجود تاریخ کشمیر کے تینوں ادوار ، ماضی، حال اور مستقبل کا نئے انداز سے تجزیوں اور تبصروںکے ساتھ احاطہ کرتی ہے ،، سو اس کتاب کے بارے میں صرف یہی کہا جا سکتا ہے۔ اس تحریرکا، اس کتاب کااور اس تاریخ کا ہے انداز بیاںاور۔۔۔۔پروفیسرڈاکٹر شمس الزماں ، جامعہ نگر،،، نئی دلی رشید پروین کا شمار ان گنے چنے قلمکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ناول ، افسانوں سے اپنا سفر شروع کیا تھا ، لیکن کالم نویس کی حثیت سے اپنا لوہا منوایا ، افسانے اور ناول تخلیق ہوتے ہیں ، لیکن کالم لکھنا کچھ اور ہی بات ہے اور اس کے تقاضے بھی مختلف ہوتے مجھے انتہائی مسرت ہورہی ہے کہ کم و بیش ڈھائی برس تک ’’ منصف ‘‘میں تاریخ کشمیر کا ایک ورق ، کے عنوان سے جو تاریخی مضامین زینت بنتے رہے ہیں وہ ایک مکمل تاریخ ‘کشمیر ۔۔ تیری میری کہانی کے روپ میں مارکیٹ میںآرہی ہے ، جس کا ہمارے قارئین کوبھی بڑی بے صبری سے انتظار تھا ،،مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یہ قسطیں اپنے اخبار میں ڈالتے ہوئے مجھے ہمیشہ خیال رہا کہ یہ مضامین مختصر لیکن پورے پورے دور کا احاطہ کرتے ہیں اور کہاجاسکتا ہے کہ کوزے میں سمندر بند ، کے مترادف ہیں .
(ہر بڑی اور تاریخی لائبریری اس تاریخ کے بغیر ادھوری اور نامکمل ہے )