dooran

کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسیشن کے جنرل کونسل نے کیا

ایسوسی ایشن کے صدراورقائد کارواں سجاد احمد پرے کا استعفیٰ نامنظور

سرینگر// محکمہ جل شکتی میں تعینات ملازمین کی نمائندہ تنظیم کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسیشن کے جنرل کونسل نے اپنے قائد کارواں،مخلص اور بیباک نوجوان لیڈر سجاد احمد پرے کا چیرمین کے عہدے سے دیا گیا استفاء نامنظور کردیا ہے۔ کشمیر پریس سروس کو ترجمان ایسوسیشن کے ایک موصولہ بیان کے مطابق جمعرات کو سجاد احمد پرے کے چیرمین عہدے سے مستفعی ہونے کی خبر ملتے ہی کثیر تعداد میں ملازمین مرکزی دفتر پر جمع ہوگئے۔ ملازمین نے استعفیٰ نامنظور ، نامنظور اور سجاد صاحب زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کررہے تھی اور چیرمین کے استعفیٰ کی وجہ پوچھ رہے تھے۔ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین ایسوسیشن نے اس بات کا اعلان کیا کہ ایسوسیشن کی ایک اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملہ کو جلد از جلد حل کریگی۔سوموار کو مرکزی دفتر پر ایسوسیشن کے جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے اطراف واکناف سے آے ہوئے یونٹ صدور صاحبان و عہدداران کے علاوہ نائب صدر ایجیک فاروق احمد خان نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل ملازمین کے مطالبات و مفادات کی محافظ کئی تنظیمیں بہت پہلے سے ہی رواں دواں تھی مگر ڈیلی ویجرس کی فلاح و بہبود، مطالبات کی حصولیابی اور حقوق کے تحفظ کے لیے محکمہ پی ایچ ای میں کوئی بھی تنظیم کام نہیں کر رہی تھی۔ سال 2009 میں ڈیلی ویجرس کے حقوق کے تحفظ کے لیے سجاد احمد پرے نے کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسیشن کی داغ بیل ڈالی اور پھر بڑی سرگرمی کے ساتھ اس کے لئے کام کرنا شروع کردیا۔سجاد احمد پرے نے اپنی تحریر وتقریر کے ذریعہ سے خواب و خرگوش کے مزے لوٹنے والی ڈیلی ویجرس کیمونٹی کو بیدار کرنے اور انکو ایک ہی پرچم تلے اکھٹا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سجاد احمد پرے نے محکمہ پی ایچ ای کے علاوہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے 61000 سے زائد عارضی ملازمین کے مطالبات کی حصولیابی کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔یہ قربانیوں کا مجسمہ ہے اسکی خدمات کا دائرہ اتنا وسیع ہیں کہ چند سطور میں احاطہ نا ممکن ہے۔سجاد احمد پرے نے کم عمری میں ٹریڈ یونین میدان میں اتنا بلند مقام حاصل کر کے اپنے والدین،علاقہ محکمہ اور اپنی تنظیم کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ساتھ اتنی خوبیوں کے مالک ہیں کہ بسا اوقات ہم جیسوں کو ان پر رشک آتا ہے لیکن ان سب کے ساتھ ان کی سادگی، ملنساری اور خلوص ضرب المثل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف و سرکردہ ٹریڈ یونین لیڈر نائب صدر ایجیک فاروق احمد خان نے کہا کہ میں اپنے آپ میں اس لئے بہت خوش ہوں کہ میرے ٹریڈ یونین برادری میں سجاد احمد پرے جیسے لوگ ہیں جو ہر میدان میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں ،ان کے سوچنے سمجھنے،تقریر وتحریر اور کام کرنے کا اپنا ایک جداگانہ انداز ہے جو ان کو اپنے سے بڑوں اور چھوٹوں میں یکساں مقبول رکھتا ہے۔ تمام شرکاء￿ اجلاس نے یک زبان ہوکر سجاد احمد پرے کا استعفیٰ نامنظور کردیا ہے اور ان سے اپیل کی کہ وہ بحیثیت چیرمین کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلایز ایسوسیشن اپنا کام پھر سے شروع کریں تاکہ ان کا کام کسی بھی طرح متاثر نہ ہوں ۔