سری نگر ڈینٹل کالج کی دو طالبات متاثر۔ ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ گھبرائیں نہیں، محتاط رہیں
سرینگر///گورنمنٹ ڈینٹل کالج، سری نگر میں زیر تعلیم کیرالہ کی دو ایم ڈی ایس لڑکیاں کوویڈ 19 مثبت پائی گئی ہیں اور انہیں ہاسٹل میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق گھبرانے کی ضرورت نہیں، دونوں میں ہلکی علامات ہیں اور صورتحال قابو میں ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق جی ایم سی، سری نگر میں کووڈ-19 کے دو مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دونوں متاثرہ مریض کیرالہ کی طالبات ہیں جو گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر میں ایم ڈی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے گھروں سے واپس آئے تھے اور طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے جس کے بعد ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا۔دونوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ پرنسپل جی ڈی سی سری نگر، پروفیسر (ڈاکٹر) سندیپ کور بالی نے تصدیق کی ہے کہ دونوں طالبات کووڈ پازیٹیو پائی گئی ہیں اور انہیں ہاسٹل میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کووڈ اب پہلے سے کم خطرناک ہے اور زیادہ تر کیسز میں ہلکی علامات نظر آتی ہیں۔