Film festival

کشمیر میں سنیما کی بحالی سے مقامی اِقتصادیات مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ فلم شوٹنگ کو بھی فروغ حاصل ہوگا

سری نگر//کشمیر میں تین دہائیوں کے بعد سنیما کی بحالی سے مقامی اِقتصادیات مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ فلم شوٹنگ کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔جموںوکشمیر میں گذشتہ تین برسوں میں ایک بڑا سماجی و اِقتصادی اِنقلاب آیا ہے جو لوگوں کی اُمیدوں ، خوابوں ، اعتماد اور اُمنگوں کی نئی صبح کا عکاس ہے۔وادی کشمیر میں تین دہائیوں کے بعد شوپیاں او رپلوامہ میں کثیر المقاصد سنیما ہالوں اور سری نگر میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما ہال کا اِفتتاح کرنے سے سنیما کلچر کو فروغ ملے گا۔ثقافت زندگی کا ایک طریقہ ہے اور سنیما خیالات و نظریات کو بانٹنے کا طاقتور ذریعہ ہونے کی وجہ سے معاشرتی اقدامات اور تبدیلی کی عکاسی ہوتی ہے۔سنیما لوگوں کو اِکٹھا کرتا ہے ۔یہ نوجوانوں کو تفریح کے علاوہ اَپنے خوابوں کی تعاقب کے لئے اُمید یں ، خواب او رترغیب دیتا ہے جب تک کہ وہ اِس کا اِدراک نہ کریں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں اِنتظامیہ کشمیر کی نوجوان پود کو مواقع اور مدد فراہم کر رہی ہے جو ایک بہتر معاشرہ دیکھنا چاہتی ہے ، دوسری ثقافتوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہے اور ایک دوسرے پر منحصر دُنیا کا حصہ بننا چاہتی ہے۔نئے سنیما ہالوں اور جاری فلموں کی شوٹنگ سے جموںوکشمیر اور ہندوستانی فلم اِنڈسٹری کے درمیان بہترین روابط ہوں گے جیسا کہ کبھی اسے فلم میکرس ٹرف کہا جاتا تھا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ نئی فلم پالیسی مقامی نوجوانوں کو فلم کو بطور کیرئیر لینے کی ترغیب دینے کے لئے خصوصی پرویژن اور مراعات کے ساتھ عملائی گئی ہے ۔ حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی میں فلم سٹی بنانے کے لئے زمین کی بھی نشاندہی کی ہے اور یہ سہولیت جلدہی یوٹی میں شروع ہوجائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سنیما کو بحال کرنے کے موقعہ پر کہا ،’’ نئی فلم پالیسی میں مقامی نوجوانوں کے لئے بہت سارے راستے ہیں اور اگر وہ چھوٹی فلمیںبنائیں گے تو انہیں بہت زیادہ ترغیبات ملیں گی اور وہ خود کو روزگار حاصل کریں گے۔‘‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم پالیسی کا مقصد خطے میں فلم اِنڈسٹری کی مجموعی ترقی کو آسان بنانا ہے جس میں فلم ڈیولپمنٹ کو نسل کا قیام اور بند سنیما ہالوں کی بحالی کے علاوہ ٹیلنٹ پول او رشوٹنگ کے تمام مقامات کے لئے ویب سائٹ تک رَسائی فراہم کرنا شامل ہے۔واضح رہے کہ فلم پالیسی شوٹنگ کے مقامات کی ترقی ، فلم کی نمائش کے لئے بنیادی ڈھانچہ ، بند سنیما ہالوں کی بحالی ، موجودہ سنیما ہالوں کو اَ پ گریڈ کرنے ، ملٹی پلیکس اور سنیما ہالوں کے قیام کی حوصلہ اَفزائی ، منزل کی مارکیٹنگ ، جموںوکشمیر فلم فیسٹول کا اِنعقاد،علاقے سے فلموں کا تحفظ اور بحالی میں بھی سہولیت فراہم کرتی ہے۔ وادی میںحال ہی میں آئی این او ایکس ملٹی پلیکس کے اِفتتاح نے سنیما کی تاریخ میں ایک نئی شروعات کی اور اس کا آغاز بڑی سکرین پر مائیُن سنیما ( مائی سنیما) ایک کشمیری پیغام کے ساتھ ہوا۔پہلے پیغام میں یہ بھی کہا گیا ،’’ ایک نئے دُور کا آغاز او رکشمیر کا پہلا ملٹی پلیکس وکرم ، جانوار، سلسلہ اور حیدر جیسی فلموں کے ٹریلر سکرین پر چلائے گئے کیوں کہ ان بلاک بسٹر فلموں کا بڑا حصہ کشمیر میں شوٹ کیا گیا تھا۔