پہو پلوامہ جھڑپ ، لشکر کمانڈر کے ڈپیٹی ساتھی سمیت تین جنگجو جاں بحق

کشمیر میں ’سافٹ ٹارگٹ‘ ہلاکتوں کو روکنےکیلئےشبانہ گشت شروع :آئی جی پی کشمیر

سری نگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر رینج وجے کمار نے بدھ کو کہا کہ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کشمیر کے دور دراز دیہاتوں سافٹ اہداف پر عسکریت پسندوں کے حملوں کو روکنے کے لئے رات کی گشت شروع کر دی ہے جہاں غیر مقامی لوگ کام کرتے ہیں اور کشمیری پنڈت مقیم ہیں۔کشمیر نیوز سروس ) کے مطابق یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کشمیر کے دور دراز دیہاتوں میں رات کی گشت کو تیز کر دیا ہے جہاں کشمیری پنڈت رہتے ہیں اور غیر مقامی افراد کام کرتی ہے۔ یہ اقدام عسکریت پسندوں کو سافٹ اہداف پر حملہ کرنے سے روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ میں غیر مقامی افراداور شوپیان کے دور دراز گاؤں میں ایک کشمیری پنڈت پر حملے کے حالیہ واقعات اور کارروائیوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترال انکاؤنٹر میں مارے گئے دو عسکریت پسند کھنموہ میں ایک سرپنچ سمیر احمد کے قتل کے علاوہ گرنیڈ پھینکنے سمیت دیگر حملوں میں ملوث تھے۔ یہ حال ہی میں ترال میں شفٹ ہوئے تھے۔یی جی پی نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر سے اب تک مختلف تصادموں میں جیش محمد کے کمانڈروں اور جنگجوؤں سمیت 66جنگجو مارے گئے۔ “غیر ملکی عسکریت پسند اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے مقامی لوگوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، لیکن ہم غیر ملکیوں کا بھی سراغ لگا رہے ہیں اور یا تو انہیں گرفتار کر لیں گے یا پھر مار ڈالیں گے۔