JK Super Cement

کشمیر میں جے کے سپر سیمنٹ کا باضابطہ آغاز

معاشی ترقی میں بھرپور شمولیت کے عزم کی علامت

سرینگر/ ٹی ای این / جموں کشمیر میں اپنے تجارت کو بڑھادینے اور اپنے قدم جمانے کی ایک پہل کے تحت سیفکو سمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، جو جے کے سیمنٹ لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے اور بھارت کی نمایاں سیمنٹ ساز اداروں میں شمار ہوتی ہے نے کشمیر میں اپنے معروف برانڈ جے کے سپر سیمنٹ کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔ یہ قدم نہ صرف کمپنی کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے اور معاشی ترقی میں بھرپور شمولیت کے عزم کی علامت بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق جے کے سپر سیمنٹ، جو مضبوطی اور پائیداری کے لحاظ سے ایک ممتاز نام رکھتا ہے، اب کشمیر کے کلیدی اضلاع میں تیار کیا جائے گا اور مقامی مارکیٹ میں فراہم ہوگا، تاکہ انفراسٹرکچر منصوبوں اور گھریلو تعمیرات کے لیے اعلیٰ معیار کی سیمنٹ کی دستیابی یقینی ہو سکے۔اس موقع پر جے کے سیمنٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راگھوپت سنگھانیا نے کہا’’کشمیر میں جے کے سپر سیمنٹ کی آمد، شمالی بھارت میں ہماری طویل المیعاد حکمت عملی کا قدرتی تسلسل ہے۔ اس خطے میں عوامی بنیادی ڈھانچے اور رہائشی منصوبوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، اور مقامی پیداوار سے ہم اس بڑھتی ہوئی طلب کو بروقت اور موثر انداز میں پورا کر سکیں گے‘‘۔جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او مادھوکرشنا سنگھانیا نے کہا’’اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ اقدام ہمارے پائیدار اور شمولیتی ترقی کے ویڑن کو عملی شکل دیتا ہے۔ مقامی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری، ہنرمندی کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے ہم یقینی بنا رہے ہیں کہ اس لانچ کے فوائد محض سیمنٹ کی فراہمی تک محدود نہ رہیں بلکہ مقامی معیشت کو مستحکم کریں، کمیونٹیز کو بااختیار بنائیں اور ایک ایسا خودکفیل نظام تشکیل دیں جو آنے والے عشروں تک کشمیر کی ترقی میں کردار ادا کرے۔‘سیفکو سمینٹ اپنی تقسیم کاری کا آغاز وادی کے اہم اضلاع’بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، سرینگر، بڈگام، گاندربل، اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ‘ سے کرے گا۔ مزید مارکیٹ رسائی کے لیے مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، بلڈرز اور کنٹریکٹرز کے ساتھ براہِ راست تعلقات، اور پبلک سیکٹر اسٹیک ہولڈرز سے قریبی روابط قائم کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کے ڈائریکٹر الطاف گونا نے مزید کہ’’ ہم خطے کی بڑھتی ہوئی تعمیراتی اور انفراسٹرکچر کی ضروریات کے لیے اعلیٰ معیار کا سیمنٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم روزگار کے بامعنی مواقع پیدا کر کے اور مقامی معیشت کو تقویت دے کر بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔‘حکومت ہند کے ’میک اِن انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ ویڑن کے عین مطابق، جے کے سیمنٹ کی مقامی پیداوار میں سرمایہ کاری ایک خودانحصار بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتوں کے قیام کی بھرپور علامت ہے‘‘۔