dooran

کشمیر میں او جی ڈبلیو نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی

پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے چھاپے، 150 سے زائد گرفتار

سرینگر//وی او آئی//جموں و کشمیر پولیس نے دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر وادی بھر میں دہشت گردوں کے اوور گراو?نڈ ورکرز (OGWs) کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک سری نگر سمیت مختلف علاقوں سے 150 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ کارروائی کالعدم تنظیم جیشِ محمد اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ چھاپے وادی کے کئی مقامات پر جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ یہ کارروائی اس وقت سامنے ا?ئی جب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دہشت گردی کے نظام کو ختم کرنے کے حکومتی عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حامی اور سہولت کار سخت ترین سزا کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور ریاستی ادارے اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔