کوروناوائرس کے مثبت معاملات میں اتار وچڑھائوکے بیچ

کشمیر سے 147نئے معاملات درج ، 158مریض وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

سرینگر //کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اضافہ بدستور جاری ہے ۔ جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر مثبت معاملات 150پار کر گئی ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 170نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 326480تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 23جبکہ کشمیر میں 147نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 185مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اسی دوران اموات میںایک مرتبہ پھر ٹھہرائو آیا اور گزشتہ 24گھنٹوںمیںکسی بھی مریض کی موت نہیںہوئی ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر سے اچھال ہونے لگی ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںاگرچہ کسی بھی کورنا متاثرہ مریض کی موت نہیںہوئی تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 170نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 326480تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 23جبکہ کشمیر میں 147نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 185مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔اسی دوران جہاںمثبت معاملات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی فعال معا،لات بھی بڑھ گئی ہے ۔ اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں جموںکشمیر کے 4اضلاع میںکوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم اس کے باوجود بھی فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔