سرینگر// اسلامی ہجری نئے سال 1446ھ کے موقع پر کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ڈار نے اپنے پیغام میں ایک بابرکت اور خوشحال نئے سال کے لیے اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا سال عالمی اسلامی برادری کے لیے خوشیوں اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ڈار نے نئے ہجری سال میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر بہتر مستقبل کے لیے اپنی تمام خواہشات کو پورا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے ساتھیوں نے حق، انصاف اور سچائی کے لیے اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں پیش کیں۔ ڈار کا مزید کہنا تھا کہ یہ مہینہ 622 عیسوی کے بعد سے سب سے زیادہ مقدس کے طور پر منایا جاتا ہے جب پیغمبر اسلام (ص) نے اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے مکہ سے یثرب کی طرف ہجرت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 10 محرم کا دن ‘عاشورہ’ کے نام سے ایک مقدس ترین دن تھا جسے پوری دنیا کے تمام مسلمان مناتے ہیں۔کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین نے دعا کی کہ محرم الحرام کا مہینہ عوام بالخصوص جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے مغفرت، رحمت اور بے شمار برکتوں کا وقت ثابت ہو۔ الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری،ترجمان اعلیٰ محمد صدیق رونگہ،سیکریٹری معراج الدین گنائی،حاجی ولی محمد اور دیگر لیڈراں نے بھی نئے ہجری سال کی آمد پر فرزنداں توحید کو مبارکباد پیش کی۔










