نئی دہلی//کمشنر ریلیف و رِی ہیبلی ٹیشن ( مائیگرنٹس )ڈاکٹر اروند کاروانی کی ہدایت پر 16خصوصی ٹیموں نے دہلی، این سی آر اور مختلف ریاستوں کے دیگر مقامات پر خصوصی کیمپوں کا اِنعقاد کیا تاکہ کشمیری مائیگرنٹوں کو اُن کے آبائی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اِنتخابی فہرستوں میں اندراج کے لئے ان کی شرکت کو بڑھایا جا سکے۔یہ کیمپ گروگرام، فرید آباد، نوئیڈا، پرتھوی راج روڈ، دہرادون، چندی گڑھ، پونے، حیدرآباد، ممبئی اور بنگلور سمیت مختلف مقامات پر منعقد کئے گئے تھے جن میں ناموں، رہائش گاہوں کو شامل کرنے، حذف اور تصحیح کرنے کے لئے 1,200 فارم موصول ہوئے تھے۔کشمیری مائیگرنٹوں نے ان ٹیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس سے تمام اہل اَفراد اپنے جمہوری حق کا اِستعمال کرسکیں گے۔ اس عمل سے جمہوریت کو تقویت ملے گی جو جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کی قریبی نگرانی میں کی جارہی ہے۔










