سرینگر//جموں کشمیر امامیہ فیڑریشن نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقیم کشمیری طلبا اور تاجر پیشہ افراد کو بلاوجہ ہراساں کرنے کی کاروایوں پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ھوے ان ریاستوں کی حکومتوں پر زور دیا ھے کہ وہ کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات اٹھاییں بیان مین کہا گیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کے فرایض میں شامل ھے اور جس طرح کا ماحول کشمریوں کے لے تیار کیا جارھا ھے وہ ھر لحاظ سے قابل افسوس ھے بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ھویی کشیدگی کو اس پورے خطے کے امن اور استحکام کے حد درجہ تباہ کن قرار دیتے ھوے دونوں ممالک کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اپیل کی گیی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس خطے کے کروڑوں عوام کو تباھی سے دوچار کرنے کے بجاے مسایل کو باھمی مذاکرات کے کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں بیان میں کہا گیا کہ اس وقت جب کہ دونوں ممالک کے کروڑوں عوام غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ھیں دونوں ممالک مزید تباھی کی مو جب بنے گی بیان میں اقوام متحدہ اور بڑی طاقتوں سے اپیل کی گیی کہ وہ دونوں ممالک کی موجودہ کشیدگی کم کرنے کے لے اپنا کردار ادا کریں۔










