سرحدپار جنگجوئوں کے 6 بڑے اور29 چھوٹے کیمپ ،200جنگجو اسپار داخل ہونے کیلئے تیار

کشمیرمیں پائیدارامن کیلئے تشددپسندی کاقلع قمع لازمی:لیفٹنٹ جنرل دویدی

سری نگر// فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے ’جوان اورعوام روابط سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے گزشتہ روز کہاکہ اس پہل سے جنگجوگروپوں میں مقامی نوجوانوںکی بھرتی میں کمی آئی ہے ۔انہوںنے کامیاب جنگجومخالف کارروائیوںکی سراہناکرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں پائیدارامن کیلئے تشددپسندی کاقلع قمع لازمی ہے ۔شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی، جو کشمیر کے تین روزہ دورے پر تھے، نے وادی میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے راشٹریہ رائفلز کی تنصیبات کا دورہ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق جمعہ کوفوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کرنے والی راشٹریہ رائفلزکے یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے آپریشنز میں حالیہ کامیابیوں کو سراہا جہاں فوجیوں نے پاکستانی دہشت گردوں سمیت کچھ سخت گیر دہشت گردوں کو کامیابی سے ختم کیا جس میں کم سے کم نقصان ہوا اور کسی شہری کی جان کا نقصان نہیں ہوا۔لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل فوجیوں کی طرف سے کم سے کم طاقت کے استعمال اور انصاف پسندانہ طرز عمل کا اعادہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تشدد کے چکر کو توڑنے کی کوششوں کو سراہا۔ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کامیاب جنگجومخالف کارروائیوںکی سراہناکرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں پائیدارامن کیلئے تشددپسندی کاقلع قمع لازمی ہے ۔بیان کے مطابق 11مارچ 2022 کو، آرمی کمانڈر کو چنار کور ہیڈکوارٹر میں لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، جی او سی چنار کور نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور مخالفین کے ڈیزائن کا مقابلہ کرنے کے لئے لئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے چنار کور کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ مضبوط انسداد دراندازی گرڈ کی تعریف کی۔لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے اندرونی علاقوں میں چنار کور کو منصفانہ کارروائیوں کے انعقاد پر شاباش دی۔ انہوں نے بہترین سپاہی ، شہری رابطہ کی سرگرمیوں کو سراہا جس کے نتیجے میں جنگجوگروپوں میں مقامی نوجوانوںکی بھرتی میں کمی آئی ہے۔ آرمی کمانڈر نے چنار کور کی تعلیم، کھیل، ثقافت اور ہنر مندی کے شعبوں میں شہریوں کے ساتھ کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کو بھی سراہا۔