کشتواڑ کا زیر تعمیرپکل دول بجلی پروجیکٹ

بہترین ریٹیڈ زیر تعمیر پروجیکٹ کا ایوارڈ حاصل

سرینگر//ٹی ای این / کشتواڑ میں زیر تعمیرچناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 1000 میگاواٹ کے پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو فرید آباد میں واقع اس کے کارپوریٹ دفتر میں منعقدہ این ایچ پی سی لمیٹڈ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران’’بہترین درجہ بند تعمیراتی پروجیکٹ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروجیکٹ کی جانب سے، وشال آنند، جی ایم (آئی/سی)، پکل ڈل ایچ ای پی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز، افسران اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں سی ایم ڈی این ایچ پی سی سے باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔رمیش مکھیا، ایم ڈی، سی وی پی پی ایل نے پکل ڈل کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ پراجیکٹ کے شروع ہونے تک اس رفتار کو برقرار رکھیں۔اظہار تشکر کرتے ہوئے، وشال آنند نے ایوارڈ کو اپنی ٹیم کے نام وقف کیا اور این ایچ پی سی، حکومت جموں و کشمیر اور سی وی پی پی ایل انتظامیہ کے مسلسل تعاون کا اعتراف کیا۔1000 میگاواٹ کا میگا پراجیکٹ بتدریج آگے بڑھ رہا ہے اور 2026 کے آخر تک اس کے شروع ہونے کی امید ہے۔