Tiper Accident

کشتواڑ میں ٹپر کی ٹکر سے دو راہگیر جاں بحق

پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی

سرینگر//کشتواڑ ضلع میں منگل کو ایک ٹپر گاڑی کی زد میں آکر دو راہگیر ہلاک ہوگئے ۔کشمیر پریس سروس کتے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹپرزیر نمبر(JK17A-2841) نے منگل کودوپہر دراب شالہ کے قریب پیدل چلنے والوں کی جوڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی اور دوسرے کو شدید چوٹیں آئیں۔زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بلال احمد ولد غلام مصطفیٰ اور عشرت حسین ولد محمد حنیف ساکنہ چنگا بھلیسہ کے نام سے ہوئی ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔