کشتواڑ سانحہ : جموں کشمیر حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے ایکس گریشا کا اعلان

مرنے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 2 لاکھ اور زخمیوں کو 1 لاکھ روپے دی جائیگی

سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشتواڑ سانحہ میں مرنے والوں کے لواحقین کے حق میںفی کس 2لاکھ اور شدید زخمیوں کے علاج کیلئے فی افراد ایک لاکھ روپے ایکس گریشا ریلف کا اعلان کیا ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کو 50ہزار روپے اور مکمل طور پر تباہ شدہ ڈھانچوں کیلئے 1 لاکھ روپے، شدید طور پر تباہ شدہ ڈھانچوں کیلئے 50ہزار جبکہ اس کے علاوہ جزوی طور پر تباہ شدہ ڈھانچوں کیلئے25ہزار روپے وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سانحہ کشتواڑ میں متاثر ہ خاندانوں کیلئے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ ریلف فنڈ سے ایکس گریشا کا اعلان کیا ہے ۔ اعلان کے مطابق بادل پھٹ جانے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے دوران جاں بحق ہونے والے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے اور شدید زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر حکومت معمولی زخمی ہونے والوں کو 50ہزار روپے کی مالی امداد بھی فراہم کرے گی۔ اعلان کردہ ریلف کے مطابق حکومت مکمل طور پر تباہ شدہ ڈھانچوں کیلئے 1 لاکھ روپے، شدید طور پر تباہ شدہ ڈھانچوں کیلئے 50ہزار روپے اور جزوی طور پر تباہ شدہ ڈھانچوں کیلئے 25ہزار روپے وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے فراہم کرے گی۔یہ اعلان وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے آج کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میںوزیر اعلیٰ کے دفتر نے لکھا ’’ وزیر اعلیٰ نے کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت غم کی اس گھڑی میں لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ یکجہتی اور فوری مدد کے طور پر، وزیر اعلیٰ نے ہر ایک کیلئے2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ شدید زخمیوں کیلئے 50ہزار روپے، مکمل طور پر تباہ شدہ ڈھانچوں کیلئے 25ہزار روپے کی فوری بحالی کے لیے ہدایات جاری کی گئیں‘‘۔