کشتواڑ بادل پھٹنے کا سانحہ

کشتواڑ بادل پھٹنے کا سانحہ

لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر حکام سے بات چیت کی اور بچائو و اِمدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کشتواڑ کے چسوٹی میں بادل پھٹنے کے سانحے کے بعد بچائو اور راحتی کا موں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہاکہ وہ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کو یقینی بنائیں گے۔ اُنہوں نے متاثرہ علاقوں میں فوری اِمداد پہنچانے اور بنیادی ضروریات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے بھی حکام کو ہدایات جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا ،’’میں نے سینئر حکام سے بات چیت کی اور چسوٹی کشتواڑ میں جاری ریسکو اور اِمدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ میں اِس بات کو یقینی بناؤں گا کہ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی دوبارہ تعمیر ہو۔ میں نے حکام کو فوری اِمداد اور متاثرہ اَفراد کو بنیادی اشیأ کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت دی ہے۔‘‘