تصادم آرائی میں ابھی تک 3ملی ٹنٹ اور فوج کا ایک جے سی او بھی ہلاک ہواہے
سرینگر// کشتواڑ انکاونٹر سائٹ سے ایک امریکن ایم 4اور AK47رائفل سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ باروبرآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اب تک اس جھڑپ میں ایک جے سی او اور تین جنگجوئوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔ ادھر جنگجو مخالف آپریشن اتوار کو بھی جاری رہا اور وسیع علاقہ ہنوز محاصرے میں ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق کشتواڑ میں تصادم کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں ایک امریکن ایم 4 اور اے کے 47 رائفلیں بھی شامل ہیں۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ہفتہ کو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ اس آپریشن کے دورن ایک جے سی او بھی ہلاک ہواہے ۔ مقابلے کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے موقع سے ایک M4 رائفل، دو AK-47 رائفلیں، گیارہ میگزین، 65 M4 گولیاں اور 56 AK-47 گولیاں برآمد کیں۔ مزید برآں جائے وقوعہ سے ٹوپیاں، ادویات، فرسٹ ایڈ کٹس اور موزے برآمد ہوئے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد طویل عرصے سے چھپ کر کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔سیکورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی سے دہشت گردی کی اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دہشت گرد کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے تیار تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کردیا ہے۔










