28-01-2021/=
غازی پور بارڈر پر رات کو پولیس نے نہیں کی کوئی کارروائی ،دہلی جل بورڈ نےبھجوایا پانی
کل دیر رات یہ تصویر صاف نہیں تھی کہ غازی پور پر مظاہرہ کر رہے کسانوں کو پولیس ہٹا دےگی یا نہیں ۔ جتنی بڑی تعداد میں پولیس فورس وہاں طیعنات تھی اس سے صاف ظاہر تھا کہ پولیس مظاہرہ گاہ خالی کرانا چاہتی ہے لیکن تھوڑی تھوڑی دیر میں بدلتے حالات کی وجہ سےتصویر صاف نہیں تھی مگر بعد میں پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور مظاہرین نے رات وہیں گزاری ۔ ادھر ٹکیت کے کہنےپر دہلی جل بورڈ نے دیررات پانی کےدو ٹینکر بھجوا دئے۔واضح رہےٹکیٹ کل سے یہ کہہ رہےتھےکہ وہاں پر پانی کی قلت ہے اور بجلی کاٹ دی گئی ہے۔










