وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کرگل فتح کی 25ویں سالگرہ پر کارگل جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا
سرینگر///وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز کرگل وجے دیوس کے موقعے پر کہا کہ فوج نے جس انداز سے بہادری سے دشمن فوج کا مقابلہ کیا اور انہیں پسپا کردیا وہ ملک کیلئے قابل فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج اہلیت میں اول ہے اور کسی بھی ملک کی فوج سے کمتر نہیں ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق 25 ویں کارگل وجے دیوس 2024 کے موقع پر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج دہلی میں نیشنل وار میموریل پر کارگل جنگ کے ہیروز کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل این راجہ سبرامنی، بحریہ کے وائس چیف وائس ایڈمرل کے سوامیناتھن، ہندوستانی فضائیہ کے وائس چیف ایئر مارشل اے پی سنگھ اور سی آئی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل جانسن پی میتھیو نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور کارگل جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔










