کرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے تھرڑT20 ٹورنا منٹ کا افتتاح

سرینگر / /کرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے تھرڈT20کرکٹ ٹوانامنٹ کا افتتاح کیا گیا ۔افتتاحی میچ میں کاکاالیون سمبل نے بی سی سی ریڈس بارہمولہ کو شکست دے کر جیت درج کی ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کاکاالیون سمبل نے بی سی سی ریڈس بارہمولہ کے درمیان کھیلا گیا اور بی سی سی ریڈس بارہمولہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیا ۔بتایاجاتا ہے کہ بی سی سی بارہمولہ نے سبھی کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر20اورس میں123رنزبنائے اوراپنی مخالف سمت کی ٹیم کو جیتنے کیلئے 124رنز کا ہدف دیا۔ہدف کو پورا کرنے کیلئے کاکہ الیون سمبل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے بی سی سی ریڈس کو شکست دیکر جیت درج کی ۔اس موقعہ پر فاتح ٹیم کے اشتیاق رابی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔کیونکہ مذکورہ نے متواتر 4وکٹس لئے جبکہ 56رنز بنائے ۔افتتاحی تقریب پر ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی مہمان خصوصی تھے جبکہ محمد رفیع اور کس بیٹ کمپنی اننت ناگ کے مالک شیراز احمد نے بطور مہمان ذی وقار کے شرکت کی ان کے ہمراہ ایس ایچ او پٹن ،ڈی او پلہالن کے علاوہ مختلف فٹ ایسوسی ایشنز صدور نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ونر ٹیم اور مین آف دی میچ کو انعام اور توصیفی اسنا د سے نوازا گیا اور کہا گیا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او موصوف نے بتایا کہ کھیل کود میں حصہ لینا نوجوانوں کیلئے لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں منشیات کا رجحان بڑھتا جارہا ہے وہیں کھیل کود کی طرف نوجوانوں کو مائل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ منشیات کی بری لت سے دور رہیں گے ۔اس دوران شیراز احمد نے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک نوجوان ہے اور شوق سے انہوں نے اننت ناگ میں بیٹ کمپنی کاآغاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو نوجوان کھیل کود کے ساتھ دلچسپی رکھتے ہیں وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کھیل کو د زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ نوجوانوں کی اکثریت منشیات کی جانب گامزن ہیں اور ان کو اس بُری عادت سے دور رکھنے کیلئے کھیل کود ماحول بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے منتظمین کو مبارکباد دی کہ انہوں نے برمحل ٹورنا منٹ کا افتتاح کیا ۔