سری نگر//بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول نے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور جموںوکشمیر یوٹی میں کھیل سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر فاروق خان جوکہ امور نوجوان و کھیل کود محکمہ کے اِنچارچ بھی ہیں نے پرویز رسول کی جانب سے اُبھرتے ہوئے کرکٹروں کے لئے مزید سہولیات بشمول کوچنگ ، کھیل بنیادی ڈھانچہ، سپانسر شپ وغیرہ کے مسائل میں گہری دلچسپی لی۔پرویز رسول کو مشیر موصوف نے بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ کھیل کی بہتری اور سہولیات کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی میں عالمی معیار کی کھیل سہولیات کی فراہمی کے لئے پُر عزم ہے جس میں تربیتی کوچنگ کیمپوں ، ٹورنامنٹوں اور ریفریشر کورسوں کے اِنعقاد کرنا اور کھلاڑیوں کی بہتری شامل ہیں۔










