وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 78 ہزار 26 تک جا پہنچی ،اموات 23 لاکھ 10 ہزار 736 ہو گئیں
نیو یارک ( 06 فروری2021ء) کرونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد میں اضافے اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 78 ہزار 26 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 10 ہزار 736 ہو گئیں۔کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 59 لاکھ 3 ہزار 95 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 21 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 7 کروڑ 76 لاکھ 19 ہزار 275 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 70 ہزار 705 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار 324 ہو چکی ہے۔
کرونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 90 ہزار 450 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 559 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 1 کروڑ 71 لاکھ 46 ہزار 169 کرونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 956 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار 222 ہو گئی۔کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 30 ہزار 127 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 49 ہزار 88 تک جا پہنچی ہے۔کرونا وائرس سے روس میں کل اموات 76 ہزار 229 ہو گئی ہیںجبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 51 ہزار 233 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 39 لاکھ 11 ہزار 573 ہو چکی ہے۔فرانس میں کرونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 78 ہزار 603 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 32 لاکھ 96 ہزار 747 رپورٹ ہوئے ہیں۔سپین میں کرونا وائرس سے اموات 61 ہزار 386 ہو گئی ہیں جبکہ اب تک اس کے 29 لاکھ 71 ہزار 914 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 90 ہزار 618 ہو گئی ہے جبکہ اس کے کل کیسز 26 لاکھ 11 ہزار 659 ہو گئے۔ترکی میں کرونا وائرس سے اموات 26 ہزار 577 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کرونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 16 ہزار 889 ہو چکے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کرونا وائرس 61 ہزار 661 زندگیاں تگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 76 ہزار 371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کرونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 393 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار 575 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 681 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1 ہزار 286 کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 28 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔ملک بھر میں کرونا وائرس سے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 914 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے کل 32 ہزار 514 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 908 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 8 ہزار 700 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔










