کرناہ کے ایم ایل اے کی قیادت میں وفد کی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات

کرناہ کے ایم ایل اے کی قیادت میں وفد کی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات

جموں//کرناہ سے رُکن اسمبلی مسٹر جاوید احمد مرچل کی قیادت میں ایک عوامی وفد نے آج لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی اور حلقہ انتخاب کے مختلف ترقیاتی مسائل پیش کئے ۔ اس کے بعد مختلف وفود بشمول آل جموں و کشمیر کرسچن سبھا ، کنک منڈی ٹریڈرز ایسوسی ایشن ، پتنی ٹاپ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی ۔