کراٹے کومبیٹ 45مقابلے سے قبل قومی کپتان شاہزیب نے بھارتی کپتان کو تھپڑ جڑ دیا

دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 کے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہزیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو تھپڑ جڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پاکستانی اور بھارتی کپتان اسٹیج پر آمنے سامنے آتے ہیں تو شاہزیب رند رانا سنگھ کو اچانک تھپر رسید کرتے ہیں۔
تھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، البتہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملے کو رفع دفع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت آج ٹیم ایونٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، 25 سالہ شاہزیب رند نے رواں سال فروری میں میکسیکو سٹی میں کراٹے کمبیٹ 44 میں تیز ترین ناک آؤٹ کرنے کے بعد تاریخ رقم کی تھی۔ دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ 45ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر، یوٹیوبر مائیک مجلاک اور معروف بھارتی اداکار سلمان خان کریں گے۔
فائٹ کا آغاز کریگ جونز بمقابلہ آندرے منیز سے ہوگا۔