kajriwal

کجریوال کی خاموشی قابل مذمت :بی جے پی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو دہلی میں وزیر اعلی کے دفتر میں عام آدمی پارٹی ( عآپ ) کی راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کے واقعہ میں اروند کیجریوال کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی شروع سے ہی انارکی، تشدد اور خواتین کی توہین کی علامت رہی ہے ۔بی جے پی کی سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اپنی ہی پارٹی کی خاتون راجیہ سبھا ممبر پر وحشیانہ حملہ ہوا پھر بھی کیجریوال نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔سیتا رمن نے کہا “وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایک خاتون رکن پارلیمنٹ پر حملہ وہ بھی جب وزیر اعلیٰ خود رہائش گاہ پر موجود تھے ، بہت حیران کن ہے ۔ حملہ آور کوئی اور نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ کا وفادار تھا یعنی ان کا ‘دائیں ہاتھ والا آدمی’ اور متاثرہ کوئی اور نہیں بلکہ دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن تھی۔ بی جے پی کی سینئر لیڈر نے کہا کہ کل لکھنؤ میں جب پریس نے کیجریوال سے سوال پوچھا کہ آپ کی خاتون راجیہ سبھا رکن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر آپ کا کیا کہنا ہے ؟۔
تو شرم اور خوف سے انہوں نے مائیک دوسری طرف کر دیا۔