سری نگر //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر تین روز بعد دم توڑ بیٹھا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق گورنمنٹ ریلوے پولیس میں تعینات ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) اس ہفتے کے شروع میں کاکا پورہ پلوامہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک شخص کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا جو کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ ایک شہری کی شناخت شوکت احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار ساکن بی کے پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے جبکہ کاکا پورہ میں تعینات ایس پی او شبیر احمد سرینگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایک پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو شیریں باغ سری نگر کے سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ آج دوپہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔










