سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ زون میں اسکولی طلباء کے لیے ایک تحریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے کاکاپورہ زون طلباء کے لیے بوائز مڈل سکول کاکاپورہ میں ایک تحریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلاب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب پر زونل ایجوکیشن افسر کاکاپورہ غلام رسول ماگرے ،ڈائٹ پانپورہ کے کئی ملازمین کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے۔ اس مقابلے میں سو کے قریب طلباء نے حصہ لیا۔اس دوران طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے سکول کی نمائندگی کی۔ پروگرام کا اہتمام زونل کلچرل کوآرڈینیٹر توفیق علی نے کیا۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق مقابلے میں مڈل سکول پنگلین ایچ ایس ایس کاکا پورہ ، اپر پرائمری سکول گالبغ ، ہائی سکول رتنی پورہ، مڈل سکول کاکا پورہ کے طلباء نے حصہ لیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے تین طلبہ کو ٹرافیاں دی گئیں اور تمام شریک طلباء کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔










