ٹریفک خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون

کاٹے گئے چالانوں کے معاملات 7دنوں کے اندر اندر حل کئے جائیں

بصورت دیگر لائسنیں منسوخ ، گاڑیاں ، موٹر سائیکل، سیکوٹیاں بھی ضبط کی جائیں گی /آر ٹی ائو کشمیر

سرینگر//اے پی آئی// 7دنوں کے اندر اندر کاٹے گئے چالان کا جرمانہ ادا کرنے کا آر ٹی ائو کشمیر نے موٹر سائیکل ، نجی اور مال ، مسافر بردار گاڑیاں چلانے والوںکو ہدایت کی کہ وہ ان 7ایام کے دوران ان کے خلاف کاٹے گئے چالان کو حل کرلیں بصورت دیگر ان کی لائسنیں منسوخ ، گاڑیاں ، موٹر سائیکل ، ٹرک ضبط کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق آر ٹی ائو کشمیر کی جانب سے 8جنوری رات دیر گئے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں انہوںنے موٹر سائیکل، سیکوٹیاں ، مال ومسافر بردار گاڑیاں ، ٹرک ،ٹریکٹر ، ٹیپر چلانے والوں کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے 7دنوں کے دوران ان کے خلاف کاٹے گئے چالانوں کے معاملے کو حل کریں ۔ آر ٹی ائو نے اپنے حکمنامے میں یہ بات صاف کردی کہ 7دنوں کی مدت گزرنے کے بعد گاڑیاں ، موٹر سائیکل ، سیکوٹیاں ، ٹرک ، ٹیپر، ٹریکٹر جو بھی ہوں اور جن کے خلاف چالان کاٹے گئے ہوں ان ڈرائیوروں کی لائسنیں ان کے موٹر سائیکل ، سیکوٹیاں ، ٹرک ، ٹیکٹر ، نجی گاڑیاں ضبط کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلانے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ قواعد وضوابط پر ہر ایک کو عمل کرنی ہوگی ، کئی چالان کئی ماہ سے التواء میں ڈالے گئے ہیں اور جن کے خلاف یہ چالان کاٹے گئے ہیں وہ ایسے معاملے کو نظر انداز کررہے ہیں جو ان کے مفاد میں نہیں ہوگا۔