اپوزیشن جماعتوں نے سوچا نہیں تھا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کا دن تاریخ بن جائیگا / راجناتھ سنگھ
سرینگر // کانگریس ایک خاندان کو جبکہ بی جے پی پورے ملک کے عوام کو ’’سپریم ‘‘سمجھتی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی ایک دن تاریخ بن جائے گا اور وہ اس کام کو ہضم نہیں کر سکتے جو بی جے پی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان کو بدعنوانی، اقربا پروری اور امن و امان کے چیلنجوں سے نجات دلانے کیلئے سخت قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔جئے پور میں میں بی جے پی امیدوار ارجن رام میگھوال کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جب کانگریس ملک کی دفاعی افواج کی طاقت اور بہادری پر سوال اٹھاتی ہے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ جب کانگریس ملک کی دفاعی افواج کی طاقت اور بہادری پر سوال اٹھاتی ہے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ’’ کانگریس ہمارے فوجی اہلکاروں سے سوال کرتی ہے۔ وہ ثبوت مانگتے ہیں کہ انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک کی ہے۔ پوری دنیا کو ثبوت مل گیا ہے، صرف کانگریس کو نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے ’’ایک قوم، ایک انتخاب ‘‘کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کا پیسہ، وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا ’’بی جے پی بڑے خواب دیکھنے اور اس سے بھی بڑے مقاصد کو حاصل کرنے میں یقین رکھتی ہے‘‘۔وزیر اعظم نے ’’بادشاہی ‘‘ذہنیت والے لوگوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اور الزام لگایا کہ وہ 2014 سے غریبوں، پسماندہ اور محروموں کی توہین کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جموں کشمیر سے دفعہ370 کی منسوخی ایک دن تاریخ بن جائے گا اور وہ اس کام کو ہضم نہیں کر سکتے جو بی جے پی کر رہی ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج وہ اتنے مایوس ہوچکے ہیں اور وہ کھلے عام ہماری سرکار کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان کو بدعنوانی، اقربا پروری اور امن و امان کے چیلنجوں سے نجات دلانے کیلئے سخت قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔










