جموں//جموں صوبے کی ضلعی ترقیاتی کونسلوں(ڈی ڈی سی) اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں (بی ڈی سی )کے چیئرپرسن کے وفود نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے۔ڈی ڈی سی کا وفد چیئرپرسنوںپر مشتمل بھارت بھوشن چیئرمین ڈی ڈی سی جموں ، صراف سنگھ ناگ چیئرمین ڈی ڈی سی ریاسی ، کیشودَت شرما چیئرمین ڈی ڈی سی سانبہ ، کوشل کوتوال چیئرمین ڈی ڈی سی ڈوڈہ ،جو پٹھانیہ وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی اودھمپور اور سبھاش چندر ممبر ڈی ڈی سی سانبہ نے جموں وکشمیر میں نچلی سطح پر جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے یوٹی حکومت کی کوششوں پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا جو وزیر اعظم کے نظرئیے کے مطابق ہے۔وَفد کے ممبران نے مختلف اِنتظامی اِقدامات سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کی ایک یاد داشت پیش کی جو نچلی سطح پر منصوبہ بندی اور عمل درآمد کو بہتر بنانے کے لئے اُٹھائے جاسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ا ُنہوں نے متعلقہ اِنتخابی حلقوں کے امور گوش گزار کئے ۔دریں اثنا بی ڈی سی چیئرپرسن کا ایک او ر وفد بی ڈی سی سندر بنی کے چیئرمین ارون کمار شر ما کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقی ہوا اور انہیں خطے میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے ، ایس سی / ایس ٹی باشندگان کے بجلی سے متعلق شمسی لائٹس کی تنصیب ، گرڈ سٹیشنوں کی اَپ گریڈیشن اور صحت سہولیات،سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سندر بنی جس میں مناسب ڈاکٹروں اور نرسنگ عملہ ہے ، سے متعلق مختلف اَمور سے آگاہ کیا ۔ وفد کے دیگر ممبران میں بی سی ڈی مہر کے چیئرمین سریندر کمار ، چیئرمین بی ڈی سی برنوٹی بریجر یشور سنگھ ، چیئرمین بی ڈی سی جگانوسنجیت کمار اور بی ڈی سی بفلیاز کے چیئرمین شفیق میراور دیگر اَفراد نے بھی اَپنے اَپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے اَمور گوش گزار کر کے ان مسائل کے ازالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی مداخلت طلب کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے ممبروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت منتخب نمائندوں کی تربیت ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے اداروں کو زیادہ متحرک اور عام لوگوں کے مفاد کے لئے مؤثر بنانے کے لئے بہترین طریق کار اپنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ممبروں کو یقین دلایا کہ ان کی حکومتی پالیسیوں میں شامل کرنے کے لئے ان کے تمام تجاویزپر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے چیئرپرسن سے اپنے علاقوں کے لوگوں کی جامع ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔










