ڈی سی کولگام نے ضلع اسپتال میں پلس پولیو مہم کا آغاز کیا

ضلع بھر میں لوگوں نے بچوں پولیو مخالف قطرے پلائے

سرینگر//ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کولگام، اطہر امیر خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کولگام وقار احمد گیری کے ساتھ اتوار کو ضلع اسپتال کولگام میں پلس پولیو کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا آغاز کیا۔پلس پولیو امیونائزیشن جموں و کشمیر میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو اورل پولیو ویکسین کی اضافی خوراک پلائی جارہی ہے۔انہوں نے وائس آف انڈیا کے نمائندے اعجاز ایتو سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ پورے کولگام میں 0-5 سال کے 88000 بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈی سی نے ذاتی طور پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔پلس پولیو کے حفاظتی ٹیکوں کے کامیاب پروگرام کے لیے، انہوں نے کہا کہ ضلع کولگام کے 508 پلس پولیو بوتھس پر 2032 کارکنان تعینات کیے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ وہ دن کے اختتام تک بچوں کو 100 فیصد اہداف کو یقینی بنائیں گے۔ڈی سی نے کہا کہ پہلے دن پولیو بوتھوں میں حفاظتی ٹیکوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ اگلے دو روز میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر رہ گئے بچوں کو کور کریں گے۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک بھی بچہ محروم نہ رہے۔اس موقع پر انچارج سی ایم او ڈاکٹر گلزار اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور اہلکار موجود تھے۔