ڈی جی نے آئی ایم پی اے آر ڈی سری نگر میں تربیتی کورسوں کی اختتامی تقریب کی صدارت کی

ڈی جی نے آئی ایم پی اے آر ڈی سری نگر میں تربیتی کورسوں کی اختتامی تقریب کی صدارت کی

سری نگر// ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر اِنسٹی چیوشن آف مینجمنٹ اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( آئی ایم پی اے آر ڈی ) سوربھ بھگت نے امپارڈ کیمپس سری نگر میں دو تربیتی کورسوں کی مشترکہ اِختتامی تقریب کی صدارت کی۔اِن کورسوں میں’’ جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کی منصوبہ بندی اور اِنتظام ‘‘ اور ’’گرام روزگار سیوکوں کے لئے اورنٹیشن کورس‘‘شامل تھے جن میں 50 اَفسرسان نے شرکت کی۔ڈی جی نے کہا کہ دیہی ترقی کا شعبہ ایک بڑا اِدارہ ہے جو دیہی لوگوں کی سماجی و اقتصادی بااِختیاری کے لئے کام کرتا ہے ۔ اس لئے امپارڈ اَپنے اَفسران اور ملازمین کو ضلعی صدر مقامات میں تربیت دے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم پی اے آر ڈی دیگر قومی سطح کی تربیتی اِداروں میں تربیت حاصل کرنے کے لئے اِن آر ڈی ارکان کو یوٹی کے باہر تعینات کرنے کے لئے تمام اِمکانات تلاش کرے گا تاکہ وہ وہاں پر عمل درآمد کے بہترین طریقوں کی ترغیب کرسکیں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں اور یہاں کے طلباکو تعلیم کی دُنیا میں بہتری کے عہدوں کو چھونے کے قابل بنائیں۔ اُنہوں نے چندی گڈھ کے گورنمنٹ ماڈل سکول کا بھی ذکر کیا جس کے 80 فیصد طلاب آئی آئی ٹیز ، آئی آئی ایمزاور دیگر عالمی معیار کی یونیورسٹی میں جذب ہو رہے ہیں۔یہ بات واضح ہے کہ سماگراہ شکھشا کے محکمہ تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اَفسران کو سماگراہ شکھشا کے حصے کی منصوبہ بندی اور اِنتظام کے بارے میں تربیت دی گئی تھی۔