گاندربل//ضلع میں منصوبہ بند ترقی کو فروغ دینے اور اَراضی کے اِستعمال کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک فعال قدم اُٹھاتے ہوئے آج یہاں منی سیکرٹریٹ کمپلیکس گاندربل کے وِی سی روم میں ایک اہم ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) میٹنگ طلب کی گئی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر کی صدارت میں اَراضی کے اِستعمال کی تبدیلی (سی ایل یو) کے 13 معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے سی ایل یو معاملات کے حوالے سے مختلف محکموں کے تبصروں پر تفصیلی غور و خوض اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مشترکہ جامع جائزے کے بعداَراضی کے اِستعمال میں تبدیلی کے 7 معاملات کی منظوری دی، 2 معاملات کو مسترد کئے جب کہ 4 معاملات کو مزید جانچ پڑتال کے لئے مؤخر کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے بروقت قرار دادوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے محکموں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اَندر باقی ماندہ معاملات کے لئے معیاری تبصرے اور ضروری این او سی فراہم کریں تاکہ زیر اِلتوأ معاملات کی فوری منظوری ممکن ہوسکے۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے دیہی علاقوں میں بلڈنگ پرمٹ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر اِلتوأ درخواستوں پر طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق کارروائی تیز کریں۔اُنہوں نے مؤثر اِنٹر ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بلابغیر کسی رُکاوٹ کے عمل درآمد کے لئے ڈیڈ لائن پر عمل کریں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلزار احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایس ڈی ایم کنگن، جی ایم ڈی آئی سی، چیف ایگری کلچر آفیسر، ایگزیکٹیو اِنجینئرکے پی ڈی سی ایل، تحصیل دار، بی ڈی اوز،اَراضی کے اِستعمال میں تبدیلیوں کی اِجازت دینے میں شامل دیگرمتعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔










