سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں بدھ کو سب ڈویڑنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) کی عمارت کو زبردست آگ لگنے سے نقصان پہنچاجبکہ عمارت اس واردات میں مکمل طور خاکستر ہوئی ہے۔اس دوران ایس ایس پی بارہمولہ نے علاقے کا دورہ کر کے عمارت کا معائنہ کیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے نے بتایا دو منزلہ عمارت کے اوپری حصے میں صبح تقریباً 10.30 بجے آگ لگی اور اس نے پورے کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوںنے بتایا آگ لگنے پر قابو پانے میں کم سے کم چار گھنٹے کا وقت لگا ۔ اس عمارت میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز کا دفتر بھی تھا۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ واقعے میں دفتر کا تمام ریکارڈ تباہ کر دیا گیا۔اس دوران واقعے کے بعد ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمدنے علاقے کا دورہ کر کے یہاں آگ سے ہوئے نقصان اور عمارت کا معائنہ کیا ہے ۔










