ڈی آئی پی آر کا اَشوک شرما کی والدہ کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

سری نگر//ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ راہل پانڈے اور محکمہ کے عملے نے اسسٹنٹ اِنفارمیشن آفیسر اَشوک شرمااور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن بی ڈی شرما کی والدہ کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت کیا۔ ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ نے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ہے ۔ڈی آئی پی آر کے عملے نے بھی سوگوار کنبے کے ساتھ دلی تعزیت کا اِظہا ر کیا۔