بارہمولہ// محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ بارہمولہ کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب میں نئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بارہمولہ جہانگیر آخون کاوالہانہ اِستقبال اور سابق ڈی آئی او مدّثر حسین کو گرمجوشی سے رخصت کیا گیا۔اِس تقریب میں اِنفارمیشن اسسٹنٹ غلام محمد شاہ اور سیّد محمد سعید کو بھی الوداعیہ دیا گیا جو تین دہائیوں سے زائد عرصے تک مختلف عہدوں پرمحکمہ میں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں۔
اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بارہمولہ جہانگیر آخون نے سابق ڈی آئی او بارہمولہ مدّثر حسین کو ان کی ترقی پر مبارکباد دی۔ اُنہوں نے محکمہ کے لئے سبکدوش ہونے والے ملازمین کی خدمات کوسراہا اور اُنہوں نے کہا کہ دورانِ ملازمت سبکدوش ہونے والے ملازمین نے اَپنی خدمات تن دہی ، لگن ،محنت او ر خوش اَسلوبی سے انجام دیں جس کے لئے انہیں مبارک باد دی۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی خوشگوار اور خوشحال زندگی کی تمنا ظاہر کی اور کہا کہ محکمہ انہیں ان کے نمایاں کام کے لئے ہمیشہ یاد رکھے گا۔سابق ڈی آئی او مدّثر حسین نے کہا کہ محکمے کے ملازمین نے ہمیشہ ہر محکمانہ کام میں اَپنا بھرپور ساتھ دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کا بہترین دور رہا ہے جس کے لئے وہ اپنی خدمات کے دوران افسران کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔سبکدوش ملازمین نے محکمہ میں اپنے دور میں تمام ملازمین کا تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔
اِس موقعہ پر ریٹائرڈ ملازمین نے شرکاء کو اَپنے تجربات سے آگاہ کیا جبکہ ضلع یونین کے صدر شہزاد احمد بٹ نے اَفسران اور سبکدوش ملازمین کو مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے پر ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن آفس بارہمولہ کے ملازمین کا شکر یہ بھی اَدا کیا۔اِس موقعہ پر ملازمین نے توصیفی نشان کے طورپرسابق ڈی آئی او اور سبکدوش ملازمین کومومنٹوز پیش کیں۔










