پلوامہ // ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹر ( ڈی آئی سی ) پلوامہ نے ’’ آزادی کا امرت مہااتسو ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے اِشتراک سے ایک محفلِ مشاعرہ کا اِنعقاد کیا۔تقریب کی صدارت معروف شاعر ماہر تعلیم غلام رسول مشکور نے کی۔اِس موقعہ پر شعراء نے مقامی کشمیری اور اُردو زبانوں میں تازہ ترین کلام پڑھ کر حاضرین کو محظوظ کیا۔اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے غلام رسول مشکور نے ضلع میں اَدبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے اِنعقاد میں محکمہ اطلاعات کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے ضلع کے منصف مزاج اور باشعور ابھرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ضلع میں ثقافتی اور فنی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔مشاعرہ میں جن شعراء نے شرکت کی اُن میں غلام رسول مشکورؔ، شمس سلیمؔ، جلال الدین دِلنوازؔ، غلام محمد دِلشادؔ، غلام محمد جنگلنادیؔ ،عبدالرشید، عاشق اِشتیاق ، تاج النساء ، میر عبدالاحد ، عبدالرحمان میر ، جاوید کلمی ، مشتاق مضروبؔاور شیخ گلزار شامل ہیں۔










