جموں//انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن ( آئی آئی ایم سی ) جموں میں انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ ( ڈی آئی پی آر ) کے افسران اور اہلکاروں کیلئے چھ روزہ کیپیسٹی بلڈنگ اینڈ سکل اینہانسمنٹ ٹریننگ پروگرام آج اختتام پذیر ہوا ۔ یہ ٹریننگ پروگرام تقریباً 50 ڈی آئی پی آر کے سٹاف ممبران نے شرکت کی جنہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) ایپلی کیشنز اور عصری میڈیا پریکٹسز میں بہتر تربیت دی گئی ۔ پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آئی آئی ایم سی جموں کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر دلیپ کمار نے شرکاء کو کامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں نئی حاصل کردہ مہارتوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں استعمال کرنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے شرکاء کے اے آئی فنڈا مینٹلز اینڈ ایپلی کیشنز ، ایڈوانسڈ اے آئی اینڈ پریکٹیکل ایپلی کیشنز ، پرنٹ میڈیا بیسک اینڈ ایڈوانسڈ پریکٹسز اور الیکٹرانک میڈیا بیسک اینڈ ایڈوانسڈ پریکٹسز میں سیکھنے کے جوش و جذبے کی تعریف کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی پی آر کے جوائینڈ ڈائریکٹر ( ہیڈ کوارٹر ) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ نے شرکاء کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ وہ اپنے سیکھے ہوئے علم کو ڈیپارٹمنٹ میں پیشہ وارانہ اور موثر طریقے سے نافذ کریں گے ۔ پروفیسر انمیل سومترا اور ڈی آئی پی آر کی انفارمیشن آفیسر الکا مشرا بھی اختتامی سیشن میں موجود تھیں اور انہوں نے شرکاء کو نیک خواہشات پیش کیں ۔










