ڈیجٹیل ٹیکنالوجی کے ذریعے عسکریت کو بڑھائو ادینے میںمصروف / خارجہ سیکرٹری

سرینگر//پاکستان پر ایک مرتبہ پھر بھارت میں ڈیجٹیل ٹیکنالوجی کے ذریعے عسکریت کو بڑھائو ا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارت کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ بھارت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن سے لڑنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔ مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن اور سائبر سیکورٹی کے معاملے پر کھلی بحث ہوئی جس دوران وہاںموجود بھارت کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے الزام عائد کیا کہ کچھ ممالک ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے ذریعے بھارت میں عسکریت پسندی پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں۔ تقریب سے ان لائن خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت کو اس وقت کسی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ موجودہ دور میں ڈیجٹیل ٹیکنالوجی نے ان میںاضافہ کر دیا ہے ۔ پاکستان کا نام نہ لئے بغیر انہوںنے کہا کہ پڑوسی ممالک بھارت میں اس نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے عسکریت پسندی کو فروغ دینے میںمصروف عمل ہے تاہم ان تمام کوششوں کا توڑ کرنے کیلئے بھارت متحرک عمل ہے اور ایسے کوششوں کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ’دنیا میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے کچھ ممالک اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لیے عسکریت پسندی پھیلانے اور معاشرتی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔خارجہ سکریٹری شرنگلا نے کہا کہ کووڈ۔19 وبائی بیماری کے دوران پوری دنیا کے لوگوں کی ڈیجیٹل ٹکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے ساتھ اس سے امن اور سلامتی کے لیے چیلنجز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ خارجہ سکریٹری نے انفارمیشن مواصلاتی ٹیکنالوجی کے مصنوعات جیسے موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ وغیرہ کو محفوظ بنانے پر بھی زور دیا۔ اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سائبر اسپیس میں قواعد پر مبنی ایک باہمی تعاون کا طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی وسعت، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔