سری نگر//حکومت نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں کیلئے27 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔جسکے تحت کشمیروادی اورسرمائی زون جموں میں تمام ڈگری کالج27دسمبر2021سے 14فروری2022تک بندرہیں گے ۔ وہیں گرمائی زون جموں کے تحت آنے والے ڈگری کالجوں میں27 دسمبر سے5 جنوری تک سرمائی تعطیلات ہوںگی۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق کشمیر صوبہ کے تمام اور سرمائی زون جموں کے تحت آنے والے سرکاری ڈگری کالج27 دسمبر سے 14 فروری2022تک موسم سرما کی تعطیلات منائیں گے۔ جاری کردہ ایک حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ گرمائی زون کے تحت آنے والے جموں ڈویڑن کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں 27 دسمبر2021سے 5 جنوری2022 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔










