indian flag

ڈِی آئی پی آر نے یوم آزادی 2025 کی مناسبت سے آن لائن مقابلوں کا اعلان کیا

سری نگر//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ( ڈِی آئی پی آر) جموںوکشمیر نے آئند ہ یوم آزادی 2025 کی تقریبات کے سلسلے میںتخلیقی اور حب الوطنی کے اظہار میں حصہ لینے کے لئے شہریوں خصوصاً طلبأ اور نوجوانوں کی حوصلہ اَفزائی کے لئے تین آن لائن مقابلے شروع کئے ہیں۔شرکأ کو قومی ترانہ گانے کے مقابلے میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے، جہاں وہ قومی ترانے کی اپنی اپنی گائیکی پیش کر کے اپنی محبت ِ وطن کا اظہار کر سکتے ہیں۔ بہترین پرفارمنس کرنے والوں کو نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ اَپنے اندراجات https://forms.gle/qrn6auoUu9tNHrzR7 لنک پر جمع کئے جاسکتے ہیں۔فکری قیادت اور ویژنری سوچ کو بڑھانے کے لئے آن لائن مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا موضوع ’’ وِکست بھارت @ 2047 ‘‘ہے۔شرکأکو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے اَپنی خواہشات اور اِختراعی خیالات کو قلم بند کریں جب ملک آزادی کے 100سال مکمل کرے گا ۔اَپنے مضامین https://forms.gle/ebK8Fe2hQWx2zMWv8 لنک پر جمع کرسکتے ہیں۔اِس کے علاوہ ڈِی آئی پی آر نے آن لائن مصوری کا مقابلہ بھی شروع کیا ہے جس کا موضوع ’اپنا پسندیدہ فریڈیم فائٹر‘ہے۔ اُبھرتے ہوئے فن کاروں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ ہندوستان کے مجاہدین آزادی کی یاد اور ورثے کو رنگوں اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے پیش کریں۔ اَپنے فن پارے https://forms.gle/PH4GXKVdqK6AdPLf9 لنک پر جمع کرسکتے ہیں۔یہ تمام مقابلے عام لوگوں کے لئے کھلے ہیں اور ان کا مقصد حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنا، صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور ہندوستان کے تصور کا جشن منانا ہے۔ بہترین کارکردگی پر انعامات اور اسناد دی جائیں گی۔ ڈِی آئی پی آر تمام شہریوں خصوصاً جموں و کشمیر کے لوگوںسے پرجوش شرکت کی اپیل کرتا ہے تاکہ یہ یومِ آزادی یادگار بنایا جا سکے۔