جموں//ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈِی آئی پی آر) نے آج سبکدوش ہوئے ملازم( شوفر) دیوان چند کو گرمجوشی سے الوداعیہ دیا۔ڈائریکٹر اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز جتن کشور نے ملازم دیوان چند کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی خوشگوار اور خوشحال زندگی گزارنے کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیاہے۔اِس موقعہ پر دیگر اَفسران اور ساتھیوں نے بھی اَپنے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا اور سبکدوش ہوئے ملازم کی محکمہ کے تئیں بے لوث خدمات پر روشنی ڈالی۔ ڈی آئی پی آر کے افسران اورملازمین نے سبکدوش ہوئے ملازم کو محکمہ میں ان کے وقف خدمات کے لئے سراہا اور اُنہیں ریٹائرمنٹ پر مُبارک باددی۔










