جموں// محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈِی آئی پی آر) نے اپنے ریلوے ہیڈ کمپلیکس دفتر جموں میں 79 واں یومِ آزادی حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں دیپک دوبے نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد تمام اَفسران و ملازمین نے قومی ترانہ پیش کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب کو مُبارک باد دی اور قومی یکجہتی، اتحاد اور ملک سے وفاداری کے جذبے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں ڈِپٹی ڈائریکٹر سینٹرل سنیل کمار، ڈِپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں آشو کماری کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر محکمہ کے شہدأ مرحوم انیل کمار ابرول (فیلڈ پبلسٹی آفیسر)، سردار ہربنس سنگھ (پروجیکٹ آپریٹر) اور آنچل سنگھ (پروجیکٹ آپریٹر) کو اُن کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔










