ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کشتواڑ نے ضلع میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کشتواڑ نے ضلع میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

کشتواڑ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) کشتواڑ راجیش کمار شائون نے آج پولیس اور سی اے پی ایف کمانڈنٹ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں اسمبلی اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کے لئے کئے گئے حفاظتی منصوبہ اور اَقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالقیوم، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف، ایس ایس بی کے تمام کمانڈنٹ ،ڈپٹی کمانڈنٹ اور اِنتخابی ڈیوٹی پر تعینات نوڈل اَفسران نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ امن و امان کو برقرار رکھنے اور ضلع میںشفاف اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی پر زور دیا گیا۔ میٹنگ میں آزادانہ، منصفانہ اور محفوظ طریقے سے اِنتخابات کے آسان اور پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پولیس ، نیم فوجی دستوں ، الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروںنے ضلع میں جاری اسمبلی اِنتخابات کے دوران موجودہ سیکورٹی ماحول ، قانون عملانے والے اِداروں کی تیاریوں اور اِنتخابی تیاریوں پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے سڑکوں اور اس کے آس پاس سیکورٹی کے مضبوط اِنتظامات اور ضلع کے اندر اہم پولنگ علاقوں جیسے دچھن ، مڑوہ ، وروان ، کنٹواڑہ اور بونجوہ وغیرہ کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مسافروں کو کم سے کم تکلیف کے ساتھ اعلیٰ سطحی چیکنگ کو یقینی بنایاجائے۔ اُنہوں نے اہم پولنگ سٹیشنوںپر اضافی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اُنہوںنے مختلف ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کے علاوہ مؤثر مواصلاتی منصوبے کی عمل آوری پر روشنی ڈالی ۔پولیس اور سی اے پی ایف سے متعلق اِی سی آئی کے رہنما خطوط کا ایک مختصر اورینٹیشن سیشن بھی منعقدہوا۔ڈِی اِی او نے انتخابات کے دوران پولیس اور سیکٹر افسران کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ حساس علاقوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں تاکہ آزاد، منصفانہ اور محفوظ اِنتخابی ماحول کے لئے رائے دہندگان کا اعتماد بحال کیا جاسکے۔میٹنگ میں سٹیٹک سرویلنس ٹیموں (ایس ایس ٹیز)، فلائنگ سرویلنس ٹیموں (ایف ایس ٹیز) اور چیک پوائنٹس کے کام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔